ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ختم ہوا پرینکا کا تین روزہ اترپردیش کا دورہ 

ختم ہوا پرینکا کا تین روزہ اترپردیش کا دورہ 

Wed, 20 Mar 2019 23:53:08    S.O. News Service

مرزا۔وارانسی، 20 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا کا تین روزہ اترپردیش دورہ بدھ کو ختم ہو گیا۔پرینکا نے وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں اب یہ سوچنا بند کردینا چاہئے کہ عوام بے وقوف ہے۔مشرقی اتر پردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا نے قریب سو کلومیٹر گنگا ندی ک راستوں پررہنے والوں سے ملاقات کی۔وارانسی کے رام نگر میں جب پرینکا سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے آبائی رہائش گاہ پر گئیں تو وہاں کانگریس اور بی جے پی کارکنوں کی جھڑپ ہو گئی۔کانگریس کارکنوں نے نعرے لگائے ’گلی گلی میں شور ہے، چوکیدار چور ہے‘ تو بی جے پی کے حامیوں نے ’مودی مودی‘ کے نعرے لگائے۔اتر پردیش کے سیاسی دورہ سے کانگریس کارکنوں اور حامیوں میں خاصا جوش و خروش نظر آیا۔پرینکا نے مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے اس ملک کی ہر ادارے پر گزشتہ پانچ سال کے دوران حملہ کیا۔انہوں نے کہاکہ اس لئے میں سوچتی ہوں کہ وزیر اعظم کو یہ سوچنا بند کرنا چاہئے کہ عوام بے وقوف ہے۔انہیں سمجھنا چاہیے کہ عوام سب کچھ دیکھتی سمجھتی ہے۔کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ میں بالکل ڈرتی نہیں ہوں۔چاہے کچھ بھی کریں، ہمیں جتنا بھی پریشان کریں ہم خوفزدہ نہیں ہیں۔ہم ان کے خلاف لڑتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان انتخابات میں ایک نئے طرح کی سیاست کی ضرورت ہے۔انہوں نے ووٹروں سے کہا کہ وہ منفی سیاست کو جگہ نہ دیں۔


Share: